shab e barat ki haqeeqat 2020 | shab e barat | TechyTricks24

shab e barat ki haqeeqat 2020 | shab e barat | TechyTricks24


*شب برأت کی حقیقت*


""شب"" فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "رات"

.۔اور لفظ ""برأت"" عربی، اردو اور فارسی۔میں الگ الگ۔معنی دے گا.

*عربی میں برأت۔کے معنی بےزاری، نفرت اور لاتعلقی۔کے ہیں.*

حوالہسورة البقرہ> 167 سورة التوبه> 1

*اردو میں برات سے مراد وہ جلوس جو دولہااپنے ساتھ شادی کیلئے لے کر۔جاتا ہے*

اور
*فارسی میں۔برأت (غیر مہموز)۔یعنی حصہ، نقداور تقدیر وغیرہ۔ہے..*

لہذا
*شب_برأت۔کے خالص عربی۔نہ ہونے سے ہی اس کے بناوٹی۔ہونے کا ثبوت۔ملتاہے.*

*قرآن اور حدیث۔عربی میں نازل ہوا تھا نہ کہ فارسی میں.*

*اگر دین میں۔اس کا کوئی۔ثبوت ہوتا تواس کا نام عربی میں"لیلة البراة"۔ہوتا.*

*شب برأت کی حقیقت*


"ایک غلط فہمی"
بعض لوگ سورة الدخان۔کی آیت سے
اس رات کی فضیلت ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

*القــرآن الکـریـم*
*حم.*
*اس بیان کرنے والی کتاب کی قسم!*
*بےشک ہم نےاس (قرآن) کوایک بہت برکت والی رات میں اتارا،بےشک ہم ڈرانےوالے ہیں.*

*اسی (رات) میں ہر محکم کام کافیصلہ کیا جاتاہے.*

[سورة الدخان]آیت: 3-2-1


اب اگر غور کیا
جائے تو بات
واضح ہے کہ
لیلة مبارکہ,لیلة القدر ہے
جس میں قرآن نازل کیا گیا،
جو رمضان المبارک کے مہینہ میں آتی ہے👇🏻.
*القــرآن الکـریـم*

*¤شھر رمضان الذي انزل فیه القرآن¤*
ترجمہ:
*رمضان وہ(مبارکـــ)مہینہ ہےجس میں قرآن کونازل کیا گیا.*
[سورة البقرہ]آیت: 185

*¤انآ انزلنه في لیلة القدر¤*
بےشک ہم نےاس ( قرآن )کولیلة القدر میں اتارا ہے.
[سورة القدر]

نہ کہ پندرھویں
شعبان کو.

*نوٹ👇🏻*
اور اس رات کی خاص عبادت اورنفل نوافل کا کوئی قرآن و حدیث میں ذکر نہیں
اگر کوئی روایات بیان کی جاتی ہیں تو وہ
جھوٹ اور من گھڑت پہ مبنی ہیں

*شب برأت کی حقیقت*


*🍃سوال:*

کیا شعبان کی پندرھویں رات کولوگوں کی تقدیریںاور
موت وحیات وغیره کے فیصلے ہوتےہیں؟

*جواب👇🏻:*
جی نہیں!
قران اورحدیث سےایسا کچھ بھی ثابت نہیں
*بلکہ الـلـہ تعالی نے انسان کی پیدائش سےپہلےہی اسکی زندگی،موت وغیرہ کا فیصلہ لکھ دیا ہے.👇🏻*
*القــــــران*

*🌷اللہ کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا،مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے.*

[سورة آل عمران]آیت 145

*🌷حدیث مبارکہ*


*🌹پیارےرسـول الـلـہﷺ👇🏻نے ارشاد فرمایا!*


اللہ تعالی نےزمین اور آسمان کی پیدائش سے50 ہزار سال پہلےھی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں.

[صحیح مسلم]حدیث: 6748


*شب براءت کی حقیقت*

*سوال:*

کیا شعبان کی15ویں رات کوہی نامہ_اعمال،خصوصی طور پرالله کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اورکیا 15شعبان کو روزہ رکھناثابت پے؟

*جواب-👇🏻*
جی نہیں!
ایسی کوئی صحیح حدیث نہیں جس میں صرف 15 شعبان کواعمال نامےپیش ہونے اوراس دن روزہ رکھنے کا ذکرہو،

*بلکہ ہرسومواراور جمعرات کواعمال نامےاللہ کی بارگاہ میں پیش ہوتےہیں اور اس لیے سوموار اورجمعرات کو روزہ رکھنابھی آپﷺکی سنت ہے.*

دلیل👇🏻

*🌹پیارےرســول الـلہﷺ نے فرمایا:*


*"سوموار اور جمعرات کو اعمال(اللہ کی بارگاہ میں)پیش کیے جاتے ہیں،میں پسند کرتاہوں کہ میرے اعمال اس حال میں پیش کیے جائیں کہ میں روزے سے ہوں"*

[جامع ترمذی]حدیث: 474

*شب براءت کی حقیقت*

*سوال:*

کیا اللہ تعالی15شعبان کی رات کو دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےبلکہ الـلـہ ہر رات دنیا کےآسمان پر نزول فرماتا ہے۔

*دلیل👇🏻*

*🌹پیارےرســول الــلــہﷺ نے فرمایا:*


*"🌷ہمارا رب بلنداور برکت والاہررات کے آخری حصے میں دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےاور پکارتاہے:*

کـون ہے

*🤲🏻جومجھ سے دعـاکرےکہ میں اس کی دعـاقبول کروں،*

کـون ہے

*🏫جومجھ سے مانگےکہ میں اسےعطا کروں،*

کـون ہے جو
*🍃مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے معاف کردوں۔"*

[صحیح بخاری]حدیث: 1145

*شب براءت کی حقیقت*

*سوال:*

کیا 15شعبان کی رات کوخصوصی طور پر قبرستان جانا چاہئے؟

*جواب-👇🏻*

جی نہیں!

15شعبان کی رات کو خاص اہتمام کے ساتھ قبرستان جانےکے حوالے سےکوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔

اور
قبرستان جانےکا مقصد صرف یہ نہیں کہ وہاں جا کر اہل قبرستان کے لیے مغفرت کی دعا کی جائےکیوں کہ فوت شدہ لوگوں کے لیےدعا تو مسجد میں اور گھر پر بھی کی جا سکتی ہے،

*بلکہ قبرستان جانے کا اصل مقصد مـوت کویاد کرنا ہے.*

*🌹پیارےرســول اللہﷺ نے فرمایا:*


*🌷قبروں کی زیارت کیا کرو،یہ موت یاددلاتی ہے۔*

[صحیح مسلم]کتاب الجنائزحدیث:*

هذا ما عندي

Vicky Shaikh

My Name is Vicky Shaikh I Study In 10th Class I Belong To Paksitan I Am A Part Of Blogger & I Am A Small YouTuber

Post a Comment

Previous Post Next Post